جنوبی کوریا کی موبائل کمپنی Samsung نے کہا ہے کہ وہ گلیکسی نوٹ 7 سمارٹ فون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کی صلاحیت 60 فی صد کر دے گی۔
خیال رہے کہ نوٹ 7 کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعض نوٹ 7 کی بیٹری چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹ گئی تھیں۔
بہر حال بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین بیٹری کو 60 فی صد یا اس سے کم چارج کرنے پر راضی نہیں ہوں گے یا پھر کسی ہارڈ ویئر مسئلے کا سافٹ ویئر حل بھی نہیں چاہیں گے اور
اس سے Samsung کی حریف کمپنیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
رطانیہ میں سام سنگ نے 19 ستمبر سے فون بدلنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین سے کہا ہے کہ وہ ان دکانداروں سے رابطہ کریں جہاں سے انھوں نے فون خریدے ہیں۔
حالیہ دنوں میں نوٹ سیون کے پھٹنے کے مزید واقعات سامنے آئے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق بروکلین میں ایک چھ سال کے بچے کا ہاتھ اس وقت جل گيا جب فون اس کے ہاتھ میں پھٹ گيا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا اور
فلوریڈا میں ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ ان کا فون جیپ میں چارج ہونے کے دوران پھٹ گیا جس سے جیپ میں آگ لگ گئي۔